Important information related to diseases of birds: in Urdu,
useful poultry, Birds, Animals farming articles, This articles is clearly with diagram,
Medication and Prevention of Diseases, Preventive
Medication, Routes of drug administration, Prevention and control of diseases
and much more
پرندوں کے امراض کے متعلقہ اہم معلومات
Definitions چند اہم اصطلاحات
Infection (۱) وبایا چھوت
عام حالات میں جانوروں اور پرندوں میں مختلف جراثیم ، وائرس
موجود ہوتے ہیں۔ کسی قسم کی ناگہانی صورت یا دباوٗ (Stress)کی وجہ سے جانوروں یا پرندوں
کا مدافعتی نظام (Defensive mechanism) اس حد تک کمزور ہوجاتا ہے کہ یہ جراثیم ان کے اندرونی اعضا تک
رسائی حاصل کر لیتے ہیں اور بیماری کا سبب بنتے ہیں۔اس کو چھوت یا وبا(Infection)کہتے
ہیں۔مثال کے طور پر مرغیوں میں متعدی نزلہ وغیرہ۔
Disease (۲) مرض
صحت کی عمومی حالت (Normal)سے مختلف ایسی صورت جس میں جانور یا
پرندے کو کسی قسم کی دشواری پیش ہو مرض یا بیماری کی حالت کہلاتی ہے۔
Pathogen (۳) پیتھوجن
وہ زندہ اجسام جو کسی بیماری کو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں
(Pathogen)کہلاتے ہیں ۔ ازقسم بیکٹریا ،وائرس، پروٹوزوا،بیرونی واندرونی کرم وغیرہ۔
ان کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اولاََ: ایسے جراثیم جو بغیر کسی بیرونی اثر کی موجودگی کے
بیماری پیدا کرنے کے اہلیت رکھتے ہیں پرائمری (Pathogen)کہلاتے ہیں۔
ثانیاََ: ایسے جراثیم جو صحت مند جسم میں بیماری تو پیدا کر
سکتے ہیں مگر اس مقصد کے لیے ان کو بیرونی عوامل کی ضروت ہوتی ہے۔ مثلاََ کمزور
مدافعتی نظام اور عضلات کو چوٹ یا زخم و غیرہ۔
Carrier Status (۴) کیرئر اسٹیٹس
کسی صحت مند پرندے یا جانور کے جسم میں بیماری کا سبب بننے
والے جراثیم کی اس صورت میں موجودگی کہ وہ اس پرندے یا جانور میں مرض پیدا کرنے کی
اہلیت نہیں رکھتا اس جانوریا پرندے کا (Carrier Status)کہلاتا ہے۔ اس جراثیم کی موجودگی کسی بیماری سے شفا حاصل کرنے کے بعد بھی ہوسکتی
ہے۔
Vaccines (۵) ویکسین
پرندوں میں کسی بیماری سے حفاظت کے لیے حفاظت کے لیے حفظ ما
تقدم کے طور پر دی جانے والی دوائی کو ویکسین کہتے ہیں۔ کسی بھی بیماری کے لیے
ویکسین اسی بیماری کو پھیلانے والے جراثیم (وائرس،بیکڑیا) سے بنائی جاتی ہے جو کہ
ویکسین میں مردہ،نیم مردہ یا زندہ حالت میں پائے جاتے ہیں ۔ ویکسین عموماََ وبائی
امراض کے لیے کی جاتی ہے۔
Immunity (۶) امّیت یا قوت مدافعت
امّیت سے مراد جسم کا وہ نظام ہے جس کے تحت چرندیا پرند کسی
بھی جراثیم کے خلاف اپنے اندر قوت مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور اس خاص مرض کو پیدا
ہونے سے روک لیتے ہیں۔ پرندوں یا جانوروں میں یہ قوت مدافعت ویکسین کے ذریعے بھی
پیدا کی جاسکتی ہے جسے پیدا کردہ قوت مدافعت یا (Acquired Immunity)کہتے ہیں جب کہ چند بیماریوں کے
خلاف مختلف جانوروں میں قدرتی مدافعت پائی جاتی ہے جسے (Maternal Immunity)کہتے ہیں۔
Antigen (۷)اینٹی جن
ایسا مدہ جو کسی جانور کے جسم میں لگائے جانے کے بعد اس کی
امّیت میں اضافہ کردے (Antigen)کہلاتا ہے۔
Antibody (۸) اینٹی باڈی
یہ وہ اجزاہیں جو خون میں پائے جاتے ہیں اور خاص (Antigen)کے ساتھ
مل کر جانوروں میں امّیت میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔
Antibiotics (۹)اینٹی
بائیوٹکس
ایسے اجزاجو بیکٹریا (جراثیم) سے حاصل کئے جائیں اور انہی
کے خاتمہ کے لیے استعمال کئے جائیں (Antibiotics)کہلاتے ہیں۔
Antibacterial (۱۰) اینٹی بیکٹریل
یہ اجزا بھی بیکٹریا (جراثیم) کو ختم کرنے یا ان کی افزائش
روکنے کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں مگر ان کا ماخذازخود جراثیم نہیں ہوتا۔
No comments:
Post a Comment