Disease Diagnosis in Urdu, useful poultry, Birds, Animals
farming articles, This articles is clearly with diagram, Medication and Prevention of Diseases, Preventive
Medication, Routes of drug administration, Prevention and control of diseases
and much more
تشخیص امراض(Disease Diagnosis)
کسی بھی مرض کی تشخیص کے لیے پولٹری فارم اور اس میں موجود
پرندوں کا جائزہ سب سے اہم ہے۔ اس سلسلے میں وٹرنری ڈاکٹر اور فارمرز کے درمیان ہم
آہنگی ایک ضروری امر ہے۔ مندرجہ ذیل نکات پر عمل کرنے سے کسی بھی مرض کی صیح
تشخیص کی جاسکتی ہے۔
عمارت اور آلات کا جائزہ(Housing and Equipment)
سب سے پہلے عمارت کا جائزہ لینا ضروری ہے آیا اس میں گرمی
، سردی ،نمی اور ہوا کا مناسب انتظام ہے۔اس کے بعد آلات مثلاََ فیڈ،پانی کے برتن
،بجلی کی سپلائی وغیرہ کا جائزہ لینا چاہیے۔یہ تمام آلات پورے فارم میں یکساں
فاصلے پر پھیلے ہوئے ہونے چاہیں اور ان میں کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ نقصان کا باعث بن
سکتی ہے۔
فلاک کے متعلق معلومات(Flock History)
اس سلسلے میں چوزوں کے متعلق ابتدائی معلومات یعنی چوزوں کا
ماخذ،پیدا ہونے کی تاریخ،خوراک کا ذریعہ اور طریقہ کار ، پرورش کا طریقہ کار اور
خوراک اور پانی کی مقدار جیسے سوالات اہمیت رکھتے ہیں۔ مرغیوں میں انڈے دینے کی
شرح کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔
بیماری کے متعلق معلومات(Disease History)
ماضی کی معلومات کسی بھی بیماری کی تشخیص میں ایک اہم کردار
ادا کرتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے پہلے سے کی گئی ویکسین ، اس کے شیڈول اور طریقہ کار
کے متعلق علم ہونا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ ماضی میں کسی بیماری کی آمد اور اس کے
علاج کے بارے میں بھی معلومات ہونی چاہییں ۔ آس پاس کے پولٹری فارمز پر کسی
بیماری کے وقوع یا کسی اجنبی کا فارم میں داخلہ بھی اہم ہےجس کا نوٹس لینا ضروری
ہے۔ اس کے بعد بیماری کی علامات ،اس کا طریقہ کار، شرح اموات ، اور بیماری کا شرح
کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔
خوراک کا جائزہ (Examination of feed)
سب سے پہلے خوراک
میں موجودہ اجزا،ان کی شرح اور خوراک کا ماخذ معلوم کرنا چاہیے۔ اس کے بعد خوراک
میں موجود ضمنی اجزا( Growth promotersاور Coccidiostat) کے بارے میں معلومات لینا اور خوراک کو محفوظ کرنے کا
طریقہ کار معلوم کرنا بہت ضروری ہے۔
پرندوں کا بغور مشاہدہ(Examination of flock)
فارمز اور ڈاکٹرز کے لیے یہ ضروری ہے کہ جب انہیں کسی
بیماری کا شائبہ بھی گزرے تو خود فارم پر جاکر پرندوں کا بغور مشاہدہ کریں۔اگر پرندوں کے چلنے میں دشواری
، کھانسی ، آنکھ اور ناک سے رطوبت کا اخراج یا اعصابی علامات نظر آئیں تو ان کو
فوری طور پر علیحدہ کر لینا چاہیے۔ ان میں سے پانچ یا چھ پرندوں کو کھول کر ان کے
اعضا کا معائنہ (Autopsy) کرنا چاہیے تاکہ مرض کی تشخیص بروقت کی جاسکے۔ فارم کا معائنہ
کرنے سے پہلے بائیوسیکورٹی کے تما م اصولوں پر عمل پیرا ہونا بھی ضروری ہے
No comments:
Post a Comment