Definition,Incidence, Causative agent, Transmission, Clinical signs, Postmortem examination, Diagnosis, Treatment
تعریف:
یہ چوزوں کی ایسی بیماری ہے جس میں چہرے اور آنکھوں کی سوزش
کے ساتھ ساتھ شفاف یا پیپ نما مادہ ناک میں سے بہتا رہتا ہے۔
وقوع:
تمام فلاکس میں پائی جانے والی اس بیماری میں ہر عمر کے
چوزے متاثرہوسکتے ہیں۔
بیماری کا سبب:
اس بیماری کو پیدا کرنے والے جراثیم کا نام ہیموفلس گیلی
نیرم (H. gallinarum)ہے۔
مرض پھیلنے کا طریقہ:
* صحت مند فلاک میں
متاثرہ چوزوں کی آمد بیماری کا سبب بنتی ہے۔
* فلاک میں چوزوں کے درمیان ناک سے نکلنے والی رطوبت پانی
کے ذریعے بیماری کو پھیلاتی ہے۔
* قریبی واقع پولٹری فارمز سے بیماری ہوا کے ذریعے پھیلتی
ہے۔
علامات:
چوزوں میں علامات بیمار کی آمد کے 36سے 48 گھنٹے بعد ظاہر
ہوتی ہیں۔ آنکھوں اور منہ پر سوزش ہو جاتی ہےاوران سے پانی بہتا ہے۔آنکھیں آدھی یا
مکمل طور پر بند ہوجاتی ہیں۔ناک میں سے بھی مسلسل پانی بہتا ہے جس کی وجہ سے خوراک
چونچ پر چپک جاتی ہے۔
تصویر
چوزوں میں پانی پینے اور خوراک کھانے کی صلاحیت بلکل ختم
ہوجاتی ہے عام طور پر بیماری دو ہفتے تک رہتی ہے کیونکہ یہ آہستہ آہستہ پھیلتی ہے۔
شرح اموات بہت کم ہوتی ہے مگر نشوونما نہ ہونے کی وجہ سے
معاشی نقصانات بہت حد تک ہوتے ہیں۔شفا حاصل کرنے والے پرندے کیرئر(Carrier) کے طور پر
رہتے ہیں اور چوزوں میں مزید بیماری پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔
معائنہ بعد ازموت:
چہر ے ،ناک اور آنکھوں کی سوجن اور سوزش ہوتی ہے ۔
تصویر
دیرینہ مرض میں آنکھوں کے اردگرد اور اندر پنیر نما مادہ
اکٹھا ہوجاتا ہے۔
تصویر
تشخیص:
بیماری کے متعلق معلومات اور علامات سے تشخیص کرنے میں
آسانی ہوتی ہے،اس کے علاوہ لیبارٹری میں جراثیم کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔
علاج:
ادویات کا استعمال(Sensitivity)رپورٹ کے حصول کے بعد کرنا چاہئے ۔سلفاادویات کے ساتھ
ٹرائی میتھوپرم (TMP)نامی دوائی کا استعمال نہائت مفید ہوتا ہے۔ ٹائیلوسین اور ڈائی
ہائیڈرو سٹر پیٹومائی سین کا ٹیکہ جلد شفا کا موجب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ
لنکوسپیکٹن ،نار فلاکساسین اور اینروفلاکساسین جیسی ادویات بھی بہترنتائج فراہم
کرتی ہیں۔



No comments:
Post a Comment