Definition,Incidence, Causative agent, Transmission, Clinical signs, Postmortem examination, Diagnosis, Treatment
تعریف:
چوزوں اور فیل مرغ کی وہ متعدی اور دیرینہ بیماری جس میں
جوڑوں کی جھلی اور ہوا کے خانے متاثر ہوتے ہیں۔
وقوع:
تمام پولٹری فلاک میں یکسا ں طور پر پائی جاتی ہے۔ مرغیا ں
اور فیل مرغ عام طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ مرغیوں میں متعدی کھانسی (Infection Bronchitis)کے
ساتھ اس بیماری کا قوع عام طور پر ہوجاتا ہے۔
بیماری کا سبب:
مائیکو پلازما سائنوی نامی جراثیم اس بیماری کو پیدا کرنے
کا سبب بنتا ہے۔
مرض پھیلنے کا طریقہ:
(CRD)اور اس بیماری کے پھیلنے کا ایک ہی طریقہ کار ہوتا ہے۔
علامات:
عام طور پر چوزوں میں کلغی کا رنگ زرد ہوجاتا ہے اور
نشوونما بھی رک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کے پاس سوزش اور چھاتی پر چھالے نمودار
ہوجاتے ہیں۔متاثرہ جوڑخصوصاََ گھٹنا اور ٹخنہ کے جوڑشہد نما رطوبت کے باعث حجم میں
زیادہ ہوجاتے ہیں۔شرح اموات ا سے 10فی صد تک ہوتی ہے۔ جراثیم جوڑوں سے گوشت تک چلا
جاتا ہےاور متاثرہ پرندوں میں لنگڑا بن ہوجاتا ہے۔ بعض پرندے چلنے پھرنے سے بھی
قاصر ہوجاتے ہیں اور مخصوص انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں۔
تصویر
معائنہ بعد ازموت:
بیماری کے شروع میں ہی جگر کا سائز بڑھ جاتا ہے اور اس کا
رنگ گہر ا سبز ہوجاتا ہے۔ تلی اور گردے بھی عام سائز سے بڑے ہوجاتے ہیں۔ ہوا کی
نالیوں میں سوزش بھی پائی جاتی ہے۔جوڑوں کی جھلی میں ہلکے سرمئی رنگ کا مادہ پایا
جاتا ہے۔
تشخیص اور علاج:
علامات اور پوسٹمارٹم مرض کو ثابت کرنے میں اہم کردار ادا
کرتے ہیں۔ لیبارٹری میں(Agglutination test) سے مرض کی فوری تشخیص کروائی جاسکتی ہے۔ (CRD)میں استعمال
ہونے والی تمام ادویات اس مرض میں بھی اچھے نتائج دیتی ہیں۔

No comments:
Post a Comment