Definition,Incidence, Causative agent, Transmission, Clinical signs, Postmortem examination, Diagnosis, Treatment
تعریف:
چوزو ں کی ایسی بیماری جس میں انتڑیوں کی شدید
سوزش ہوتی ہے اور بعض اوقات خونی پیچش (Coccidiosis)بھی ساتھ ہی وقوع پذیر ہوجاتی ہے۔
وقوع:
یہ بیماری ان تمام علاقوں میں پائی گئی ہے جہاں
پر پولٹری فارمنگ ہورہی ہے۔ تمام عمر کے چوزے یکسا ں طور پر بیماری سے متاثر
ہوسکتے ہیں۔
بیماری کا سبب:
اس مرض کا سبب واضح طور پر معلوم نہیں ہوسکا
تاہم ایک جراثیم کلوسٹریڈیم ویلشائی(Clostridium welshi)نامی اس کا سبب تصور کیاجاتا ہے۔
مرض پھیلنے کا طریقہ :
عام طور پر یہی کہا جاتا ہے کہ جراثیم سے
متاثرہ کسی چیز کو کھانے سے یہ بیماری پھیلتی ہے۔
علامات:
متاثرہ فلاک میں شرح بیماری (Morbidity)اور شرح
اموات(Mortality)بہت زیادہ ہوتی ہے۔ چوزوں کے پر اڑے ہوئے ہوتے ہیں ، بھوک کی کمی، دست اور
شدید دباو اہم علامات ہیں۔ متاثرہ چوزے چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتے ۔بیمار پرندے
3سے 4 ہفتوں میں جسمانی طور پر ضائع ہوجاتے ہیں۔
معائنہ تعد ازموت:
چھوٹی آنت کی باہر والی سطح پر خون کے واضح دھبے نظر آتے
ہیں جن کو بعض اوقات غلطی سے خونی پیچش تصور کیا جاتا ہے۔ انتڑیوں میں سوزش کے
ساتھ سبزیا بھورے رنگ کا مواد پایا جاتا ہے۔ انتڑیوں کی اندرونی سطح پھوٹ جاتی ہے
اور نچلا حصہ خاص طور پر متاثر ہوتا ہے
تصویر
ہلکی بیماری میں پرندے جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور
چھوٹی آنت میں سرمئی رنگ کے دھبے نمایا ں ہوتے ہیں۔
تشخیص:
ظاہری علامات اور معائنہ اور بعد ازموت بیماری کی تشخیص کے
لیے کافی ہوتا ہے۔ انتریوں میں موجود مواد کے لیبارٹری میں خوردبینی معائنہ سے
خونی پیچش میں آسانی ہوجاتی ہے۔
علاج:
وسیع تر دائرہ اثر رکھنے والی اینٹی بائیوٹک یعنی پنسلین کے
مرکبات ، ٹیٹراسائیکلین ، نیومائی سین اور فیوراذولیڈون سے بہتر نتائج برآمد ہوتے
ہیں۔ علاج کا دورانیہ 3 سے 5 دن پر مشتمل ہونا چاہئے ۔ اگر خونی پیچش بھی وقوع
پذیر ہوجائے تو ساتھ ہی اس کا علاج بھی کرنا چاہئے لیکن اس ضمن میں احتیاط بہت
ضروری ہے۔
its nice an very help full
ReplyDeletenow come to fun on http://www.starfun4u.com