Definition,Incidence, Causative agent, Transmission, Clinical signs, Postmortem examination, Diagnosis, Treatment
تعریف:
چوزوں کی ایسی بیماری جس کے باعث انتڑیو ں میں زخم اور سوزش
ہوجاتی ہے۔
وقوع:
پولٹری فلاک میں اس کا وقوع تیزی سے بڑھ رہا ہے ایسے پرندے
جن کو کم خوراک کھلائی جاتی ہے ان میں یہ بیماری تیزی سے پھیلتی ہے کیونکہ وہ زمین
پر سے برادہ (Litter) کھانا شروع کردیتے ہیں۔برائلر میں اگر زیادہ توانائی والی خوراک
کھلائی جائے اس کی وجہ سے انتڑیوں کی حرکات رک جاتی ہیں اور بیماری پیدا ہونے کا
خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
بیماری کا سبب:
جراثیم کورائنی بیکٹریم(Corynebacterium)اس مرض کو پیدا کرنے کا سبب بنتا
ہے۔
علامات:
بیمار چوزے شدید دباو کا شکار ہوتے ہیں اور چلنے بھرنے کی
صلاحیت نہیں رکھتے۔دست عام طور پر متاثرہ فلاک میں پائے جاتے ہیں اور جراثیم
بیٹھوں میں خارج ہوتا ہے۔ پرندے بہت حد تک کمزور ہوجاتے ہیں۔ شرح اموات 2 سے 10 فی
صد تک ہوتی ہے ۔اس مرض کے ساتھ بھی خونی پیچش وقوع پذیر ہوسکتی ہے۔
معائنہ بعد ازموت:
متاثرہ چوزوں کے پوٹے میں پانی بھر جاتا ہے۔ جگر کی سطح پر
ہلکے پیلے رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ تلی کی جسامت بڑھ جاتی ہے اور اس میں خون
کے دھبے پائے جاتے ہیں۔ چھوٹی آنت اور بڑی آنت میں سفید یا پیلے رنگ کے بٹن نما
زخم نظر آتے ہیں جو کہ اس بیماری کی خاص علامت ہے۔
تصویر
تشخیص:
مخصوص قسم کی علامات اور پوسٹمارٹم مرض کی تشخیص میں اہم
کردار ادا کرتے ہیں۔
علاج:
سٹر یپٹومائیسین ،زنک بیسٹراسین اور نیومائی سین جیسی اینٹی
بائیوٹکس اچھے نتائج فراہم کرتی ہیں۔ ادویات کا استعمال پانی اور خوراک کے ذریعے
کروانا چاہئے۔
No comments:
Post a Comment