Definition,Incidence, Causative agent, Transmission, Clinical signs, Postmortem examination, Diagnosis, Treatment
تعریف:
چوزوں کی وہ بیماری ہے جس میں ناف کے آس پاس سوزش ہوجاتی ہے
اور پہلے ہفتے میں شرح اموات بہت بڑھ جاتی ہے۔
وقوع:
بیماری تمام علاقوں میں جہاں پولٹری فارمنگ میں صفائی کا
خیال نہیں رکھا جاتا عام طور پر پائی جاتی ہے۔ دو دن کی عمر کے چوزے اس بیماری سے
سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
بیماری کا سبب:
بہت سی اقسام کے جراثیم اس بیماری کا سبب بنتے ہیں مگر ای
کولائی سب سے اہم ہے۔
مرض پھیلنے کا طریقہ:
ایسی ہیچریاں جہاں پر صفائی کا کوئی انتظام نہ ہو اور چوزوں
کو گندے کمرے اور گندے ڈبوں میں سپلائی کیا جاتا ہو وہاں پر بیماری کا اندیشہ بڑھ
جاتا ہے۔
علامات:
دھنی کے آس پاس کا رنگ بدل جاتا ہے اور سوزش ہوجاتی ہے۔
تصویر
پیٹ کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے۔
معائنہ بعد ازموت:
جراثیم پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں اور پیٹ کی اندرونی جھلی
کی سوزش، دل کے خلاف کی سوزش اور جگر کی
سوزش کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوا کی نالیوں میں بھی پیپ نمامادہ بھر جاتا ہے ۔
متاثرہ چوزے کے پیٹ میں بدبو دار غیر جذب شدہ زردی کی موجودگی بیماری کا اہم ثبوت
ہے۔
تصویر
تشخیص:
پوسٹمارٹم کے بعد بیماری کی تشخیص ہوجاتی ہے۔
علاج:
وسیع تر دائرہ اثر رکھنے والی اینٹی بائیوٹک ادویات عمر کے پہلے دن سے دینی
چاہئیں تاکہ بیماری وقوع پذیر نہ ہوسکے ۔ پانی میں کلورم فینی کال اور فیورالٹاڈون
کے مرکب کا پہلے تین دن استعمال بہتر نتائج کا حامل ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment